پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

(ویب ڈیسک)اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر تا 21 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے ہوگئی۔

پٹرول کی قیمت میں1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی سے نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے  ہوگئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

Watch Live Public News