لڑکی کا بالی ووڈ گانے ’کریزی کیا ری‘ پر دلکش ڈانس،ویڈیو دیکھیں

لڑکی کا بالی ووڈ گانے ’کریزی کیا ری‘ پر دلکش ڈانس،ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر آئے روز  مزاحیہ، سنجیدہ اور گانوں کے ڈانس پر مشتمل ویڈیوز اپلوڈ کی جارہی ہیں جس پر کو صارفین کی جانب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے وہ ٹرینڈنگ میں آجاتی ہے،ایک اور ایسی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں لڑکی کو بالی ووڈ فلم دھوم 2 کے گانےکریزی کیا ری‘ پر ڈانس اسٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لڑکی کے ڈانس کی ویڈیو بھارت کی ہے جس میں لڑکی کو ساتھی لڑکوں کے ساتھ اس گانے پر ٹھمکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہیں ایک بڑی تعداد سوشل  میڈیا صارفین می ادھر امڈ آئی، صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جیسے جیسےمیوزک بدل رہا ہے ویسے ویسے لڑکی ڈانس اسٹیپس تبدیل کررہی ہے، لڑکی کے ڈانس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی ڈانس کلاس کا حصہ ہے کیونکہ کچھ اور بھی لڑکے، لڑکیاں  پیچھے کھڑے اسی گانے پر جھوم رہے ہیں۔

اس کلپ میں لڑکی کے ساتھ دو لڑکے بھی رقص کررہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ ’ کریزی کیا ری‘ 2006 کی فلم دھوم 2 کا ایک مشہور گانا ہے،فلم میں اس گانے پرایشوریا رائے نے ڈانس کیا۔

Watch Live Public News