پتوکی: زہریلی شراب پینے سے 10افراد جاں بحق،مزیدہلاکتوں کا خدشہ

پتوکی: زہریلی شراب پینے سے 10افراد جاں بحق،مزیدہلاکتوں کا خدشہ
کیپشن: پتوکی: زہریلی شراب پینے سے 10افراد جاں بحق،مزیدہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک: پھول نگر میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والے افراد کی تعداد 10ہوگئی۔ جبکہ ایک شخص کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع ابھی بھی مزید ہلاکتوں کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تمام افراد نے پھول نگر کے علاقہ جھلار جھوک سے شراب خریدی تھی۔ 

یاد رہے کہ معاملے کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے رکھا ہے۔ نوٹس کے بعد قصور پولیس متحرک ہے اور ضلع بھر میں شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ابتک پولیس نے پھولنگر، پتوکی، کوٹ رادھاکشن سمیت ضلع بھر سے 1600 لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی ہے۔

زہریلی شراب سے مرنے والوں میں عبدالغفار ، منظور ، سہیل، طارق، بگو، افضل، بلو، غلام عباس، کدو اور راجہ شامل ہیں جبکہ فوجی نامی شخص کی آنکھوں کی بینائی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News