(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ایل بلاک کے قریب اسکول اور گراونڈ کی مشترکہ دیوارگرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق دیوار گرنے کے باعث معتدد افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔