(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ پر ادا کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ضلع پشاور کے عہدیدار نے شرکت کی۔