سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے تحفظ کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان سفارتی اور عملی، دونوں سطحوں پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کے عزم میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے، جبکہ سیاسی اور عسکری قیادت سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر قائم ہے اور سعودی عرب کی ضرورت اور درخواست کے مطابق ہر ممکن اقدام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر موجودہ بحران کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Watch Live Public News