ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ حافظ طاہر اشرفی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ حافظ محمد احمد کی نمازجنازہ بعد از نمازعصر جامعہ مسجد بلال پارک سنگھ پورہ میں ادا کی جائے گی۔
مذہبی اور سیاسی شخصیات نے علامہ طاہر اشرفی سے افسوس کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔