خالد مشعل کے سوتیلے بھائی انجنئیر عبدالقادرامریکی جیل سے رہا

Brother of Hamas leader Khaled Mashal unexpectedly released from US prison
کیپشن: Brother of Hamas leader Khaled Mashal unexpectedly released from US prison
سورس: google

 ویب ڈیسک : صدارتی معافی کے بعد حماس کے رہنما خالد مشعل کے سوتیلے  بھائی  انجنئیر مفید عبدالقادر کو بھی امریکی جیل سے رہا  کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق   حماس کے سیاسی  ونگ کے رہنما سابق سربراہ خالد مشعل کے بھائی مفید عبدالقادر مشعل انجنئیر کو امریکی جیل سے غیر متوقع طور پر رہا کر دیا گیا۔

 اسرائیلی ذرائع ابلاغ اسے   حماس کے ایک ممکنہ یرغمالی معاہدے کے  مذاکرات کا نتیجہ قراردے رہے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں میرٹ پر رہا کیا گیا ہے۔

امریکا نے مشعل کی رہائی کی تصدیق نہیں کی ۔

مشعال کو ہولی لینڈ فاؤنڈیشن کے ذریعے حماس کی مالی معاونت کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق انہیں 16 سال کی قیدکے بعد رہا کیا گیا ہے اور وہ ایک سال بحالی کی سہولت میں گزاریں گے۔

  انجنئیر عبدالقادر کی قید کی مدت میں کمی چار دیگر امریکی فلسطینیوں کے ساتھ عمل میں آئی ہے، جن میں حماس کے ڈپٹی چیئرمین موسیٰ ابو مرزوق کے رشتہ دار محمد الزین بھی شامل ہیں۔ 

 یادرہے ہولی لینڈ فاؤنڈیشن جو اب کالعدم قراردیدی گئی ہے، امریکا کی سب سے بڑی اسلامی فلاحی تنظیموں میں سے ایک ہوا کرتی تھی۔

مفید عبدالقادر امریکی ریاست ڈیلاس کے محکمہ پبلک ورکس اینڈ  میں  انجینئر تھے  جن کی شہر کے لئے بہت ساری خدمات ہیں اور انہیں شہری انتظامیہ کی جانب سے کئی مرتبہ خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے بھی ان کے خلاف مقدمے کی مذمت کی  تھی اور بائیڈن انتظامیہ سے تمام 5 ملزمان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا  تھا۔

Watch Live Public News