ویب ڈیسک: چلی میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سےعمارتیں لرز اٹھیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چلی میں 6.3 شدت کے زلزلے نے وسطی علاقوں سمیت دارالحکومت سانتیاگو کو ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کا مرکز کیوریکو کے جنوب مشرق میں 52 کلومیٹر دور اور 114 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے گزشتہ سال چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے باعث 126 ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔