سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4 ریکارڈ

(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 154 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

اب تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Watch Live Public News