بچے پیداکرنے پرملازمین کو تین چھٹیاں ملیں گی

بچے پیداکرنے پرملازمین کو تین چھٹیاں ملیں گی
کیپشن: بچے پیداکرنے پرملازمین کو تین چھٹیاں ملیں گی

ویب ڈیسک: پیارے پیارے بچوں کی تعداد بڑھانا ہے تو چھٹیاں بہت ملیں گی، جاپان نے شرح پیدائش میں اضافے کے لئے اہم قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی حکومت نے ملک میں شرح پیدائش بڑھانے کے لئے زبردست فیصلہ لےلیا اور سرکاری پالیسی متعارف کرادی ہے جس کے تحت اب جاپان میں ملازمین کو ہفتے میں دو کی بجائے تین چھٹیاں ملیں گی۔

نئی پالیسی اپریل 2025 سے لاگو ہوگی۔ جس کے تحت ملازمین کو ہفتے میں صرف چار دن کام کرنا ہوگا جبکہ 3 چھٹیاں ہوںگی۔

یادرہے جاپان میں ضعیف افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس کے باعث ملک کے نظام صحت اور ترقیاتی پروگرامز پر زبردست دباؤ ہے ۔

جاپانی وزارت صحت کے مطابق جاپان میں فرٹیلٹی ریٹ صرف 1.2 فیصد ہے جو کسی بھی قوم کے لئے خطرے کا الارم ہے اگر یہ ریٹ 2.1 سے کم ہو تو کچھ ہی دہائیوں میں وہ قوم دنیا سے ہمیشہ کے لئے  غائب ہوجائے گی۔ اب جاپانی حکومت ملک کی آبادی کو بڑھانا چاہتی ہے، اور اس کے لیے نت نئے منصوبے بنا رہی ہے۔

ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوئیک نے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کام اور زندگی میں توازن بہت ضروری ہے۔ نئی پالیسی کے تحت، اب حکومت اپنے ملازمین کو صرف 4 دن کام کرائے گی اور تین دن کی چھٹی دے گی۔

  جاپان  نے اسکول کی  پرائمری کلاسز تک کے طلبا اور ان کے والدین کے لئے بھی ایک خصوصی منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت ان کے اوقات کار میں کمی کردی جائے گی تاہم انہیں معاوضہ  بھی کم ملے گا۔

گورنر  کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹوکیو اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کی زندگیوں،معاش اور معیشت کے تحفظ اور بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرے۔

 یادرہے  حکومتی اعدا وشمار کے مطابق 2023 میں   جاپان میں صرف 7 لاکھ 27 ہزار 277 بچوں   بچے پیدا ہوئے۔

Watch Live Public News