غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے خفیہ مذاکرات، حماس نے مصر کو اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست دیدی

غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے خفیہ مذاکرات، حماس نے مصر کو اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست دیدی

(ویب ڈیسک ) حماس نے مصر کو اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست  فراہم کردی۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے خفیہ مذاکرات شروع ، اسرائیلی اخبار کی رپورٹ دی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت نجی طور پر آگے بڑھ رہی ہے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے خفیہ رابطے جاری ہیں۔

اخبار العربی الجدید نے رپورٹ کیا کہ حماس نے مصری ثالثوں کو یرغمالیوں کے ناموں کے ساتھ ایک ابتدائی فہرست پیش کی ہے جنہیں یرغمالیوں کے ممکنہ معاہدے میں شامل کیا جائے گا۔

 اس فہرست میں مبینہ طور پر چار امریکی یرغمالیوں کے نام بھی شامل تھے اور ساتھ ہی ایسے یرغمالیوں کے نام بھی شامل تھے جو عمر رسیدہ ہیں یا طبی حالات میں مبتلا ہیں۔

 اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سب سےپہلے امریکی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا  جن سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کریں گے۔

حماس نے فلسطینی قیدیوں کے ناموں کے ساتھ اپنے قیدیوں کی فہرست بھی پیش کی ہے جو وہ یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے رہا کرنا چاہتی ہے

تاہم لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدل ہادی نے  خبر کی تردید کرتے ہوئے  میڈیا کو بتایا کہ حماس کو نہ تو جنگ بندی کی کوئی تجویز موصول ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی فہرست پیش کی گئی ہے۔

ہادی نے المیادین کو بتایا کہ حماس کے وفد کے قاہرہ کے دورے کے دوران کوئی صہیونی پیشکش نہیں تھی، اور نہ ہی ہمارے لیے غور کرنے کے لیے کوئی نیا آئیڈیا تھا۔

Watch Live Public News