برطانیہ میں گرل فرینڈ کو بےدردی سےقتل کرنیوالے ہندوستانی کوعمر قید کی سزا

برطانیہ میں گرل فرینڈ کو بےدردی سےقتل کرنیوالے ہندوستانی کوعمر قید کی سزا
کیپشن: برطانیہ میں گرل فرینڈ کو بےدردی سےقتل کرنیوالے ہندوستانی کوعمر قید کی سزا

ویب ڈیسک: برطانوی عدالت نے اپنی گرل فرینڈ کو بے دردی سے مارنے کے جرم میں ہندوستانی نژاد شخص کو عمر قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعہ کو گھریلو ہراسانی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کو انصاف ملنا ضروری ہے تاکہ ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔ 50 سالہ راج سدپارہ کو اپنی گرل فرینڈ ترنجیت ریاض عرف ترنجیت چگر کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے گزشتہ ہفتے لیسٹر کراون کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سدپارہ انگلینڈ کے ایسٹ مڈلینڈز میں لیسٹر کا رہائشی ہے۔

لیسٹر شائر پولیس کے مطابق سدپارا کو گزشتہ جمعہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس میں اسے پیرول کے اہل ہونے سے پہلے کم از کم 21 سال قید میں گزارنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ یہ دونوں گزشتہ پانچ ماہ سے رشتے میں تھے۔ ترنجیت کا اس سال 6 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم سدپارہ نے 6 مئی کو تربت روڈ پر واقع اپنے گھر ایمبولینس بلائی لیکن جب ایمبولینس وہاں پہنچی تب تک خاتون کی موت ہوچکی تھی۔ ترنجیت (44) کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کی کئی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ملزم نے یہ جرم انگلینڈ کے علاقے ایسٹ مڈلینڈز میں واقع اپنے گھر میں کیا تھا۔

Watch Live Public News