اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے  نے توشہ خانہ ٹو  کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی  کیلئے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں   بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائےگا۔ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ   بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ  کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست کی سماعت کریں گے۔

Watch Live Public News