(ویب ڈیسک ) ملکہ برطانیہ کمیلا پارکر کی قطر کے شاہی خاندان کے استقبالیہ میں عدم شرکت کی وجہ نمونیہ نکلی ۔
رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کمیلا پارکر نے قطر کے سرکاری دورے پر آنے والے مہمانوں کو بتایا ہے کہ ان کے سینے میں انفیکشن نمونیا کی ایک شکل ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکہ کیملا پوسٹ وائرل تھکاوٹ کا شکار ہے اور صحت یابی کے لیے انہیں مزید وقت درکار ہے۔
77 اس سے قبل سمجھا جارہا تھا کہ سالہ ملکہ کو محض وائرل انفیکشن تھی تاہم مزید ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ انہیں نمونیا کا ہلکا اٹیک ہوا تھا تاہم اب ا نکی حالت مستحکم ہے ۔
ملکہ برطانیہ نے قطر کے امیر اور انکی اہلیہ کے اعزاز میں ہونے والی پریڈ میں شرکت نہیں کی تاہم ان کا بکنگھم پیلس میں آمد پر استقبال کیا ہے
یادرہے وہ وہ آسٹریلیا اور ساموا کے طویل سفر کے بعد سینے میں انفیکشن کا شکار ہوگئی تھیں۔