انوکھی واردات: ایوارڈ یافتہ برطانوی شیف کی 25 ہزار پاؤنڈ مالیت کی لذیذ"پائیز" چوری

انوکھی واردات: ایوارڈ یافتہ برطانوی شیف کی 25 ہزار پاؤنڈ مالیت کی لذیذ
کیپشن: انوکھی واردات: ایوارڈ یافتہ برطانوی شیف کی 25 ہزار پاؤنڈ مالیت کی لذیذ"پائیز" چوری

ویب ڈیسک: (علی زیدی) برطانیہ میں انوکھی چوری۔۔۔ 25 ہزار پاؤنڈ مالیت کی 25 سو لذیذ ’’پائی’’  کو ڈیلوری وین سمیت چرا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے قریب آتے ہی فرڈایے اور چور بھی متحرک ہوگئے تاہم اس حوالےسے شمالی برطانیہ میں انوکھی چوری ہوئی ہے۔ جہاں مچلین اسٹار شیف ٹومی بینکس کی تیارکردہ لذیذ 2500 پائیز کو چرا لیا گیا۔

شیف ٹومی بینکس  کا کہنا تھا کہ پائیز سے بھری وین کرسمس یارک مارکیٹ بھیجی گئی تھی تاہم منزل پر پہنچنےسے پہلے ہی اسے چرا لیا گیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں برطانوی بینک نے  دعوی کہا کہ "ہمیں لوٹ لیا گیا ہے۔" " یہیں کہیں ہماری وین ہے جس میں تقریباً ایک ٹن پائی  ہے اور وین کے باہربنک کا نام لکھا ہوا ہے۔

مچلین اسٹار شیف بینکس اولڈسٹیڈ میں واقع پب ’’دی بلیک سوان ’’کے ساتھ ساتھ شمالی انگلینڈ میں کھانے پینے کے دیگر کاروباروں کا  بھی مالک ہے۔

 ٹامی بینکس نے سوشل میڈیا پر چوروں کے نام اپیل میں کہا ہے کہ وہ اتنی زیادہ مقدار میں پائیوں کو کھا تو سکتے نہیں اور بیچ بھی نہیں سکتے کیونکہ ان پر میرا نام لکھا ہوا ہے۔

’’ انہوں نے چوروں سے اپیل کی کہ وہ پائیز  کسی کمیونٹی سینٹر  میں چھوڑ دیں ،میں جانتا ہوں کہ آپ ایک مجرم ہیں، لیکن کچھ اچھا کریں کیونکہ یہ کرسمس ہے ’’

’’ ہوسکتا ہے کہ ہم چند ہزار لوگوں کو یہ چوری شدہ  پائیاں کھلا سکیں  اچھا کام کریں، "۔۔

نارتھ یارکشائر پولیس نے تصدیق کی کہ  ایک غلط نمبر پلیٹوں والی لاوارث  وین مل گئی ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ چوری کی تحقیقات جاری ہیں اور جس کے پاس بھی کوئی معلومات ہے  وہ شہری رابطہ کریں‘‘۔

 یادرہے یہ چوری برطانیہ کی سب سے مشہور ڈیری کمپنیوں میں سے ایک سے 24 ٹن سے زیادہ پنیر چوری کرنے کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر