ٹرمپ کابینہ  میں شامل 3 وزرا، اٹارنی جنرل   کیخلاف جنسی زیادتی کے الزامات

ٹرمپ کابینہ  میں شامل 3 وزرا، اٹارنی جنرل   کیخلاف جنسی زیادتی کے الزامات

ویب ڈیسک : (علی رضا ) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل تین وزرا کے خلاف جنسی زیادتی اور بے راہ روی کے الزامات،،کیا سینٹ کی اخلاقیات کمیٹی منظوری دے گی؟.

 امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن پر بذات خود جنسی بدسلوکی کے الزامات ہیں اور ان کی گونج عدالت تک سنائی دی ہے  کی کابینہ ارکان بھی کم نہیں ۔

اٹارنی جنرل کے لیے ان کی  نامزد میٹ گیٹز، الزام ہے کہ انہوں نے ایک 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور اسی طرح  جنسی تسکین کے لیے دو خواتین کو ادائیگی کی۔

 وزیر دفاع کے لیے ٹرمپ کے  نامزد سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 اس حوالےسے جاری کردہ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کی  رہائشی ایک خاتون نے پولیس کو  بیان دیا کہ پیٹ ہیگستھ نے اسے  زبردستی ہوٹل کے کمرے سے نکلنے سے روکا، اس کا فون  چھین لیا، اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔

 صحت اور انسانی خدمات کے سکریٹری کے لیے ان کے انتخاب، رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر، پر خاندان کی سابق نینی سے  جسمانی چھیڑچھاڑ کا الزام لگایا گیا تھا۔

این بی سی نیوز  کی رپورٹ کے مطابق کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر نے اس سال ٹیکسٹ پیغامات پر خاتون سے معافی مانگی ہے۔

اگرچہ کچھ جی او پی سینیٹرز نے اتفاق کیا ہے کہ وہ گیٹز پر ہاؤس ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن کسی نے بھی اس کے حق میں ووٹ دینے سے انکار نہیں کیا۔

اب، ٹیم ٹرمپ اپنے انتخاب کے ساتھ کھڑی ہے ۔

این بی سی نیوز  کی رپورٹ کےمطابق جب ٹرمپ نے گیٹز کو اٹارنی جنرل کے لیے نامزد کرنے کے اپنے منصوبے سے آگاہ کرنے کے لیے فون کیا تو گیٹز نے ٹرمپ کو بتایا، "یہ سارا معاملہ ایک مشکل جنگ ہو گا۔" اہلکار نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جواب دیا کہ یہ ایک جنگ ہے جسے وہ لڑنا چاہتے ہیں اور کہا کہ ٹرمپ خود GOP سینیٹرز کو کال کر رہے ہیں۔

گیٹز، ہیگستھ اور کینیڈی کے خلاف الزامات کے  کے بارے میں دریافت کرنے پر ٹرمپ-وانس ٹرانزیشن کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے جو کہ وائٹ ہاؤس کی آنے والی پریس سیکرٹری ہیں، نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا انتخاب امریکی عوام کی طرف سے ایک زبردست مینڈیٹ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی انتظامیہ میں خدمات انجام دینے کے لیے شاندار اور انتہائی قابل احترام بیرونی لوگوں کا انتخاب کیا ہے۔

"وہ ان کے پیچھے  مضبوطی سے کھڑے  رہیں گے ’’۔

اسی طرح وزارت تعلیم کی سربراہی کے لئے نامزد ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سی ای او لنڈا میک موہن اور ان کےشوہر پر بھی کم عمر ریسلرز  سے جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔ 

میک موہن اور ان کے شوہر، ونس میکموہن کے لئے 5 افراد پر مشتمل ’’ رنگ بوائز’’ نامی گروپ نے جسی زیادتی کا الزام لگایا ہے ۔رنگ بوائز کے جان ڈوز نے الزام لگایا کہ 1970 سے 1990 کی دہائی تک، WWE کے سابق اناؤنسر میلون فلپس جونیئر انہیں اور دیگر نابالغ نوجوان ریسلرز کو تیار کیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔

 دوسری طرف میک موہن کے وکیل نے  میڈیا کو بتایا کہ جنسی اسمگلنگ کا مقدمہ  جھوٹ ہے۔ اٹارنی نے بھی رنگ  بوائز کے  الزامات کو "مضحکہ خیز، ہتک آمیز، اور سراسر میرٹ سے محروم قرار دیا۔

 وکیل نے دعوی کیا کہ  میک موہنز  نے بطور چیف ڈبلیو ڈبلیو ای ایگزیکٹیو —  میلون فلپس کی نوجوان لڑکوں میں اس کی "عجیب اور غیر فطری دلچسپی"  کے باعث 1988 میں  برطرف  کردیا تھا   تاہم اسے اس شرط پر بحال کیا گیا کہ وہ "بچوں سے دور رہیں"، جو اس نے نہیں کیا۔

لنڈا کی وکیل لورا بریویٹی نے مقدمے کی شکایات کو "بے بنیاد" قرار دیا اور کہا کہ میک موہنز کو الگ کر دیا گیا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک سابق ملازم نے میک موہن پر جنسی جبر اور حملہ کرنے اور اسے دوسرے مردوں کے پاس اسمگل کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

Watch Live Public News