(ویب ڈیسک ) کرسٹیز نیویارک میں مصور رینی میگریٹی کا شہ پارہ 121 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت۔۔ نیلام گھر نے 95 ملین ڈالر سے بولی شروع کی تھی .
رینی میگریٹی پینٹنگ جس میں ایک انتہائی روشن گلی کی تصویر کشی کی گئی تھی۔ "L'empire des lumières" ("The Empire of Light") کے نام سے معروف یہ پینٹنگز 1954 میں مصور کی گئی تھی اور اسے رینی میگریٹی کے 27 بڑی پینٹنگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو فن کے ماہرین میں 20 صدی کے آرٹ کا ایک بہترین نمونہ سمجھا جاتا ہے ۔
اس پینٹنگز کے سابق مالک ڈیزائنٹر میکا ارٹیگن تھے جن کے نوادرات کے ذخیرے میں یہ سب سے اہم تصویر تھی .
نیلامی مںیں Magritte کے دو مزید پینٹنگز "La cour d'amour" اور "La Mémoire" جو بالترتیب $10.53 ملین اور $3.68 ملین میں فروخت ہوئیں۔