ٹائیٹینک کے ایک امیر ترین مسافر کی سونے کی پاکٹ واچ لاکھوں ڈالرز میں نیلام

ٹائیٹینک کے ایک امیر ترین مسافر کی سونے کی پاکٹ واچ لاکھوں ڈالرز میں نیلام
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ٹائیٹینک کے ایک امیر ترین مسافر کی سونے کی پاکٹ واچ نو لاکھ پاونڈز میں نیلام ہوئی ہے جو کہ اس کی مطلوبہ قیمت سے چھ گنا زیادہ ہے۔

یہ گھڑی ٹائیٹینک پر سفر کرنے والے ایک مسافر جان جیکب ایسٹر کی تھی اور ولٹشائر میں ہونے والی اس کی نیلامی میں اسے 150,000 پاؤنڈ میں نیلام ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

یہ پاکٹ واچ ٹیکس اور فیس کی مد میں اخراجات ملا کر ایک اور ٹائیٹینک کے نوادرات کے برابر آ گئی ہے اور اس گھڑی کے خریدار کو 11 لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔ اس گھڑی کی نیلامی کرنے والے اینڈریو کا کہنا ہے کہ یہ ’عالمی ریکارڈ‘ ہے کیونکہ اس سے قبل ٹائیٹینک کے ایک نوادر کی نیلامی 11 لاکھ پاونڈز میں ہوئی تھی۔

اس نیلامی میں چمڑے سے بنا ایک وائلن کیس بھی نیلام ہوا جو اس شخص کا تھا جس نے سنہ 1912 میں جہاز کے ڈوبتے وقت ڈیک پر آرکسٹرا کی قیادت کی تھی۔ اس کی بولی دو لاکھ نوے ہزار پاؤنڈز میں لگی اور ٹیکسز اور دیگر فیس ملا کر اس کی قیمت تین لاکھ 66 ہزار بنی۔

گھڑی اور چمڑے کا وائلن بیگ ان دو افراد کا تھا جو ٹائٹینک کی لوک داستانوں کا حصہ بن گئے۔

بحری جہازوں سے تعلق رکھنے والے یہ دو نوادرات ان 280 سے زیادہ اشیا میں شامل تھے جنھیں بولی کے لیے رکھا گیا تھا۔

Watch Live Public News