دنیا کا مہنگا ترین شاہین ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز میں فروخت

دنیا کا مہنگا ترین شاہین ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز میں فروخت
تریپولی: (ویب ڈیسک) لیبیا میں ہونے والی ایک نیلامی کے دوران ایک شاہین کو تقریباً ساڑھے 4 کروڑ امریکی ڈالر میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ نیلامی نے اس شاہین کو دنیا کا سب سے مہنگا ترین پرندہ بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا دنیا کا سب سے مہنگا ترین شاہین ہے۔ آج تک کسی شاہین کی اتنی زیادہ قیمت نہیں لگی۔ اس شاہین کی نیلامی میں لیبیا سمیت عرب دنیا کی بڑی بڑی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ شکاریوں کے ایک گروپ نے لیبیا کے مشرقی شہر طبرق کے جنوب سے اس شاہین کو پکڑا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس شاہین کو دنیا کا نایاب ترین پرندہ ہونے کا اعزاز اس لئے ملا کیونکہ اس کا تعلق نایاب نسل سے ہے جو اب معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔ شاہین کی اس نایاب نسل کو مقامی لوگ "ابحریہ" کے نام سے جانتے ہیں۔ اسے کچھ عرصہ قبل لیبیا کے تاجر نے ایک نیلامی سے محض 450 ڈالر میں خریدا تھا۔ لیبیائی تاجر محمد السعداوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ ایک مادہ شاہین ہے۔ عرب دنیا میں آج تک کسی شاہین کو اتنی زیادہ قیمت میں فروخت نہیں کیا گیا۔ اس نایاب شاہین کا وزن 1250 گرام، چوڑائی 16 اور لمبائی بھی 16 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے سینے کی طرف پروں کی رنگت سفید ہے جو ہی بہت نایاب ہے۔

Watch Live Public News