ویب ڈیسک: امریکی ریاست پنسلوانیہ کے صدر مقام فلاڈیلفیا کے سینئر لیونگ ہوم (معمر افراد کے رہنے کی جگہ) میں ملنے والے 100 سالہ برنی لٹمین اور 102 سالہ خاتون مرجوری فٹرمین ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے شادی کرکے دنیا کے معمر ترین نوبیاہتا جوڑے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے معمر ترین شادی کرنے والے جوڑے کے طور پر انکی جانب سے ریکارڈ توڑنے کی تصدیق کی۔
یاد رہے کہ یہ دونوں اس سینئر لیونگ ہوم میں رہائش پذیر تھے، جہاں انکی شادی اس سال 19 مئی کو ہوئی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ برنی لٹمین اور مرجوری فٹرمین اس اولڈ ہوم میں رہتے تھے جہاں انکی ایک کوسٹیوم پارٹی میں ملاقات ہوئی، بعد میں دونوں کو پتہ چلا کہ انھوں نے ایک ہی زمانے میں یونیورسٹی آف فلاڈیلفیا میں تعلیم حاصل کی لیکن بطور طلب علم کبھی ملے نہیں تھے۔
لٹمین کی پوتی سارہ شرمین نے جیوش کورونیکل کو بتایا کہ دونوں خوش نصیب ہیں کہ انھوں نے ایک دوسروں کو پایا اور عالمی وبا کے دوران ایک دوسرے کی مدد کی۔
سارہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں نے اپنی پہلی بیوی اور شوہر کے ساتھ کے 60 سال ازدواجی زندگی گزاری اور پھر دوبارہ سو سال کی عمر میں انھیں محبت ملی ہے۔