دبئی دنیا کا محفوظ ترین شہر کیوں ہے ؟ ویڈیو وائرل

dubai is most safe city in world
کیپشن: dubai is most safe city in world
سورس: google

 ویب ڈیسک : دبئی دنیا کا محفوظ ترین شہر۔۔۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کا سونے کا ہار آدھ گھنٹے تک کار کے بونٹ پر پڑا رہا کسی نے ہاتھ نہ لگایا۔۔ ویڈیو وائرل۔

 رپورٹ کے مطابق دبئی نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا ہے کہ اسے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک کیوں سمجھا جاتا ہے۔ 

ایک متاثر کن ویڈیو لیلا افشونکر سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شئیر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے   وائرل ہوگئی۔

  ویڈیو نے لاکھوں لوگوں کے لائکس اور کمنٹس حاصل کئے ہیں  ۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دبئی کی ایک سڑک پر پارک کی گئی کار  کے بونٹ پر سونے کے زیورات 30 منٹ تک  پڑے رہے جس کو کسی نے  نہیں چھوا۔ یہ سماجی تجربہ جو شہر اور شہریوں  کی بے مثال حفاظت اور ایمانداری کو اجاگر کرتا ہے۔

ویڈیو کا آغاز افشونکر کے نیلے رنگ کی BMW کے بونٹ پر سونے کا ہار اور بالیاں رکھنے سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد وہ قریبی دکان چلی  جاتی ہے۔  تاہم اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے دیکھا کہ کئی پیدل  راہگیر قیمتی سامان پر ایک نظر ڈالے بغیر گزر گئے۔

 اس کے بعد  ایک عورت نے نیچے گرے ہوئے زیور کو دیکھا، اسے اٹھایا، اور احتیاط سے دوبارہ گاڑی کے بونٹ پر رکھ دیا ۔

ویڈیو کے وائرل ہونے  کےبعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مزے مزے کے تبصرے بھی کئے ہیں ۔ 

بہت سے   صارفین نے دبئی کے تحفظ کے احساس  کوسراہا،  تو کئیوں نے تجربے کی صداقت کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا۔ 

 ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تبصرہ کیا گیا ، "صرف دبئی میں آپ سونا کھلے میں چھوڑ سکتے ہیں اور واپسی پر سونے کی توقع کر سکتے ہیں!"  دوسرے کاکہنا تھا کہ، "یہی وجہ ہے کہ دبئی بے مثال ہے - ہر جگہ احترام اور نظم و ضبط۔"

 ایک صارف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کہ  "کیمرہ زاویہ ایسا لگتا ہے کہ لوگ جانتے ہیں کہ انہیں فلمایا جا رہا ہے۔"

  ایک اور نے خوش دلی سے مزید کہا، "اس تجربے کو کسی اور شہر میں دیکھنا پسند کریں گے—نتائج... دلچسپ ہوں گے۔

جبکہ ایک اکاؤنٹ سے کئے جانیوالا تبصرہ سب سے مزیدار تھا جس نے کہا کہ ’’اگر پاکستان ہوتا تو زیور کےساتھ ساتھ بی ایم ڈبلیو بھی غائب ہوتی۔’’

Watch Live Public News