نیتا امبانی کی ملکیت میں دنیا کی سب سے مہنگی ترین شال، قیمت کتنی؟

نیتا امبانی کی ملکیت میں دنیا کی سب سے مہنگی ترین شال، قیمت کتنی؟

ویب ڈیسک: مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی ملکیت میں دنیا کی سب سے مہنگی ترین شال موجود ہے، اس کی قیمت جان کر یقیناً آپ حیران رہ جائیں گے۔

نیتا امبانی دنیا میں قمیتی ترین سمجھی جانے والی کئی چیزوں کی مالک ہیں اور ایسی ہی آئیکونک چیزوں میں ایک یہ قمیتی ترین شال بھی ہے، بھارتی صنعتکار کی اہلیہ کو ہندوستانی ٹیکسٹائل اور دستکاری کی اشیا کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

انیتا کئی مواقع پر ایسے ملبوسات پہنتی ہیں جو ہندوستانی ٹیکسٹائل کے بھرپور ورثے اور دستکاری کو ظاہر کرتی ہیں، ان کی ایک خاص پشمینہ کانی شال کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے اور مبینہ طور پر اس نرم گرم شال کی قیمت 6 لاکھ روپے ہے۔

 رپورٹس کے مطابق اسے دنیا کی سب سے مہنگی شال سمجھا جاتا ہے، یہ شال نہایت اعلیٰ ترین معیار کی شالوں میں سے ایک ہے،یہ ایک خالص پشمینہ شال ہے جو کہ نہایت منفرد ہے اور اپنی بہترین کاریگری اور اس میں لگنے والے وقت کی وجہ سے یہ شال کے سب سے مہنگی کلکشن میں سے ایک ہے۔

اس شال کے شاہی کپڑے کو لداخ کی پہاڑیوں میں پائی جانے والی بکری کی اون سے بنایا گیا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ چنگتھنگی بکری کی اون پشمینہ شال بنانے کے لیے مشہور ہے۔

Watch Live Public News