ہواؤں کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل، لاہور کی فضا دوبارہ زہریلی ہونے لگی

ہواؤں کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل، لاہور کی فضا دوبارہ زہریلی ہونے لگی
کیپشن: ہواؤں کا رخ ایک مرتبہ پھر تبدیل، لاہور کی فضا دوبارہ زہریلی ہونے لگی

ویب ڈیسک: ہواؤں کا رخ ایک بار پھر لاہور کی طرف، دوپہر کے بعد مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی امید ہے۔ حکومت نے شہریوں سے احتیاط اور سموگ سے بچاؤ کی تدابیر پر عملدرآمد کی اپیل کردی۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جسے مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف کی سموگ زیروٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں کاررواٸیاں تیزکردی گٸیں۔ محکمہ تحفظ ماحول کیجانب سے صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں  میں چھاپے مارے گئے۔ جس کے دوران کپس کالج سمیت متعدد کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ 

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور کے انٹری پواٸنٹس پر HTV کا داخلہ سختی سے بند ہے۔ اسکواڈز چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔134 HTV کا داخلہ روکا گیا۔ اسکواڈز لکھوڈیر،شاہدرہ،ملتان روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ ،گجومتہ ،سگیاں اور بادامی باغ کے داخلی راستوں پرناکے لگا کر ہیوی ٹریفک کے داخلے کو روکنے کے لیے بلاناغہ رات بھرمسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کے مطابق سموگ رولز کی خلاف ورزی پرڈی جی خان میں 2 ،لودھراں میں 2،جھنگ میں 3 ،وہاڑی میں3اور ملتان میں 1 نان زگ زیگ بھٹوں کو گرا دیاگیا۔ ایمشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کرنے کے باعث وہاڑی میں 1فیکٹری مسمار ، لاہور میں 12اور باقی اضلاع میں 10 صنعتی یونٹس سیل کردیے گیے۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ای پی اے نے لاہور کے داخلی راستوں پر گردوغبار سے بچاٶ کے لیے 363مٹی اور ریت کی ٹرالیوں کی انسپیکشن کی اور اپنی موجودگی میں SOPs پر عملدرآمد کروایا۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور میں 12 انڈسٹریل یونٹس سیل  جبکہ 3فیکٹریوں کے خلاف ایف اٸی آرز درج کی گٸیں۔ دھواں دیتی 1426 گاڑیوں اور92 ترپال کے بغیرریت کی ٹرالیوں کے خلاف ایکشن،120گاڑیاں بند کردی گٸیں۔ گرین لاک ڈاٶن ایریا میں کمرشل جنریٹرز کی انسپیکشن اور پانی کا چھڑکاٶ جاری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی ہواؤں اور حکومتی اقدامات سے ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ 

محکمہ ماحولیات کی کارروائیاں: 

محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے چھ کروڑ سے زائد جرمانے اور 32 ایف آئی آر درج کیں۔ فصلوں کے بقایاجات جلانے اور دھواں چھوڑنے والے یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

بتایا گیا ہے کہ بغیر کور اور مٹی لے جانے والی گاڑیوں کا شہروں میں داخلہ ممنوع کیا گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی روزانہ رپورٹ محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ سموگ سے بچاؤ کے لیے عوام کو حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ دھواں چھوڑنے والے ذرائع کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1373 پر دیں۔

Watch Live Public News