گیم آف تھرونز کا”آئرن تھرون“10 لاکھ ڈالر میں نیلام

گیم آف تھرونز کا”آئرن تھرون“10 لاکھ ڈالر میں نیلام

(ویب ڈیسک ) معروف سیریز   گیم آف تھرونز  کے  ” آئرن تھرون“ کی کرسی کو 1.49 ملین ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

ہیریٹیج کی جانب سے   گیم آف تھرونز کے ” آئرن تھرون“ کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا ،  دنیا بھر سے 4 ہزار 500 کے قریب بولی دہندگان نے حصہ لیا۔

صرف 6 منٹ کی بولی کے بعد ہی اس کا مالک سامنے آگیا  لیکن اس کانام  ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ” آئرن تھرون“ پلاسٹک سی بنی ایک کرسی ہے جس کو نگینوں سے سجایا گیا ہے جب کہ اس پر مختلف تلواروں کو نصب کیا گیا ہے جو بادشاہ کی فتوحات ظاہر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ فروخت ہونے والی  چیزوں میں  جان سنو کی ولیرین سٹیل تلوار“لونگ کلا“ کے تین ورژن شامل تھے، جس کے ہیروں والے ورژن کی قیمت 400،000 ڈالر تھی۔  جونز نائٹز واچ کا مجموعہ  337،500 ڈالر میں فروخت ہوا تھا ۔

گیم آف تھرونز:

گیم آف تھرونز ایک ٹیلی ویژن سیریز ہے جو جارج مارٹن کے افسانوی ناول اے سوئنگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہے جب کہ اس کے ٹوٹل 8 سیزن  نشر کیے جا چکے ہیں  جس کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔

اس معروف سیریز میں  قدیم دور کی دنیا کو دکھایا گیا ہے جب کہ گیم آف تھرونز میں ” آئرن تھرون“ کی کرسی طاقت کا درجہ رکھتی ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے سیریز میں کئی جنگیں دکھائی گئیں ہیں۔

Watch Live Public News