گوگل کا نیا اے آئی  ماڈل حقیقی وقت میں ویڈیو گیم کی دنیا بنا سکتا ہے

گوگل کا نیا اے آئی  ماڈل حقیقی وقت میں ویڈیو گیم کی دنیا بنا سکتا ہے

(ویب ڈیسک )  علی رضا: اے آئی  پر مبنی "ورلڈ ماڈلز" میں کئی خامیاں موجود ہیں، مگر گوگل کا نیا ماڈل Genie 3 ان خامیوں کو بہتر بناتے ہوئے ریئل ٹائم انٹریکشن اور بہتر میموری جیسی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔

گوگل ڈیپ مائنڈ نے اپنے اے آئی ماڈل Genie کا تیسرا ورژن لانچ کر دیا ہے جو تھری ڈی ماحول (3D environments) تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس کے اندر صارفین اور AI ایجنٹس حقیقی وقت میں انٹرایکٹ کر سکتے ہیں۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ اب صارفین ان  ورلڈ کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ دیر تک انٹریکشن کر سکیں گے، اور ماڈل کو یہ بھی یاد رہے گا کہ کون سی چیز کہاں رکھی گئی تھی، حتیٰ کہ جب آپ کا دھیان ادھر سے ہٹ جائے۔

ورلڈ ماڈلز ایک خاص قسم کے   اے آئی سسٹمز ہوتے ہیں جو تعلیمی، تفریحی یا روبوٹس و دیگر   اے آئی ایجنٹس کی تربیت کے لیے مجازی ماحول تخلیق کرتے ہیں۔ ان میں صارف کوئی پرامپٹ دیتا ہے اور اے آئی اس کے مطابق ایک دنیا تخلیق کر دیتا ہے جس میں صارف ایک ویڈیو گیم کی طرح گھوم پھر سکتا ہے۔ لیکن اس دنیا کو روایتی طریقے سے نہیں بنایا جاتا بلکہ یہ سب کچھ خودکار طور پر اے آئی کے ذریعے تشکیل پاتا ہے۔

یہ وہ شعبہ ہے جس پر گوگل خاصی توجہ دے رہا ہے۔ دسمبر میں کمپنی نے Genie 2 متعارف کرایا تھا، جو ایک تصویر کی بنیاد پر انٹرایکٹو دنیا بنا سکتا تھا۔ اب گوگل ایک نئی ٹیم تشکیل دے رہا ہے جس کی قیادت OpenAI کے Sora ویڈیو جنریشن ٹول کے سابق شریک سربراہ کر رہے ہیں۔

تاہم، موجودہ اے آئی ماڈلز میں اب بھی کئی محدودیاں ہیں۔ مثلاً Genie 2 کے ذریعے بنائی گئی دنیا صرف ایک منٹ تک ہی قابلِ کھیل تھی۔

 ایک صارف نے حال ہی میں ایک انٹرایکٹو ویڈیو ٹیکنالوجی آزمائی، جو Pixar کے شریک بانی کی حمایت یافتہ کمپنی کی تھی، لیکن اسے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ گوگل اسٹریٹ ویو کے ایک دھندلے ورژن میں چل رہا ہو جہاں چیزیں غیر متوقع انداز میں بدل رہی تھیں۔

Genie 3 ان مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش ہے۔

Genie 3 کو ٹیکنالوجی میں ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق، صارفین اب محض ایک پرامپٹ کے ذریعے ایسی دنیائیں تخلیق کر سکیں گے جن میں "کچھ" منٹ تک مسلسل  انٹریکشن ممکن ہوگا، جبکہ Genie 2 میں یہ تعامل صرف 10 سے 20 سیکنڈ تک محدود تھا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ Genie 3 تقریباً ایک منٹ تک بصری یادداشت (Visual Memory) کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ یعنی اگر آپ کسی ورچوئل دنیا میں کسی منظر سے نظریں ہٹا کر دوبارہ دیکھیں، تو دیوار پر پینٹ یا بلیک بورڈ پر لکھی تحریر اپنی جگہ پر ہی برقرار ہوگی۔

یہ ورچوئل دنیائیں 720p ریزولوشن کے ساتھ 24 فریم فی سیکنڈ پر چلیں گی۔

ڈیپ مائنڈ(DeepMind)  نے Genie 3 میں ایک اور فیچر بھی شامل کیا ہے جسے وہ "Promptable World Events" کہتے ہیں۔ اس کے ذریعے صارف پرامپٹ کے ذریعے ورچوئل دنیا میں موسم تبدیل کر سکتے ہیں یا نئے کردار شامل کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر