امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

(ویب ڈیسک ) امریکا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی ہے، قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ   غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کے حق میں 14 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے بھی 3 بار غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔

خیال رہے  کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد 11 بار پیش کی جاچکی ہے۔

Watch Live Public News