ویب ڈیسک:(محمدساجد) جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے جو احتجاج کی کال دی ہوئی ہے اُس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔
نجی نیوزچینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں، اگر احتجاج کرنا ہے تو پھر پکا ہاتھ ڈالو! ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت میں 14 ملین مارچ کئے پورے ملک کے اندر، اور ہر مارچ ایک تاریخی تھا، ہم نہ روڈ بند کرتے تھے، نہ ٹریفک رکتا تھا،نہ کسی املاک کو نقصان پہنچاتا تھا۔
ریاست کو بھی اس کا اندازہ لگ گیا تھا کہ ان کا اپ نے اجتماعات پر پورا کنٹرول ہوتا ہے وہ احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں لیکن سٹیٹ کو نقصان نہیں پہنچا رہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں، یہ جس انداز کے ساتھ ایکسپوژ ہوتے جارہے ہیں وہ اچھی بات نہیں ہے