”ڈیزاسٹر گرل“ کی تصویر 5 لاکھ ڈالرز میں کیوں فروخت ہوئی؟

”ڈیزاسٹر گرل“ کی تصویر 5 لاکھ ڈالرز میں کیوں فروخت ہوئی؟

ویب ڈیسک: انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی "ڈیزاسٹر گرلز" کی اصل تصویر کو نوجوان خاتون کی جانب سے 473،000 ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔

21 سالہ زو روتھ کی تصویر اس وقت وائرل ہوئی تھی جب اس کی عمر محض چار سال تھی ، اس کی تصویر کے سامنے آنے کےبعداسے انٹرنیٹ پر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی. تصویر میں دیکھا گیا کہ ایک بچی "شیطانی مسکراہٹ" کے ساتھ جلتی ہوئی عمارت کے سامنے کھڑی ہے.

اس کے بعد سے اس تصویر کو انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا خاص طور پر کسی تباہ کن منظر کی تصویر کشی کے دوران شرات کے طور پر. جنوری 2005 میں زو روتھ کی یہ تصویر انکے والد کی جانب سے لی گئی تھی جب وہ ایک پڑوس کی عمارت میں آگ لگنے کے منظر کو دیکھنے گئے تھے. ڈیو روتھ ایک شوقیہ فوٹوگرافر ہیں. 2008 میں فوٹوگرافی پرائز جیتنے کے بعد یہ تصویر انٹرنیٹ پر شائع ہونے پر تیزی سے پھیل گئی۔ زو روتھ جو اب یونیورسٹی کی طالبعلم ہیں نے اپنی اس تصویر کی اصلی نقل کرپٹو کرنسی کی صورت میں ایک کولیکٹر @3FMusic کو فروخت کر دی ہے۔

روتھ کی تصویر کو قدرتی آفات اور حادثات جیسے متعدد سیاق و سباق کے ساتھ شیئر کیا گیا جیسے ٹائٹینک کے ڈوبنے کی تصویر کے ساتھ اس میمز کو ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا. روتھ کا کہنا ہے کہ اسے اپنی تصویر کی سیکڑوں مواقع پر موجودگی دیکھ کر بہت لطف آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تصؤیر کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو وہ اپنے کالج کی تعلیم کے لیے حاصل کردہ قرضوں کی ادائیگی اور خیراتی کاموں میں استعمال کریں گی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔