اربوں روپے کی لابنگ سےپاکستان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش ہورہی ہے،شرجیل میمن

اربوں روپے کی لابنگ سےپاکستان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش ہورہی ہے،شرجیل میمن
کیپشن: اربوں روپے کی لابنگ سےپاکستان کو کمزور کرنے کی عالمی سازش ہورہی ہے،شرجیل میمن

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے عالمی سازش ہو رہی ہے، پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کر رہی ہے، اربوں روپے سے لابنگ کرنے والے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے نے بتایا کہ سندھ میں 10 ہزار افراد کو آئی ٹی کورسز کرائے جا رہے ہیں اور 21 لاکھ بے گھر افراد کو گھر بناکر دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن میں اربوں روپے کے 2 بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی دشمنی کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی کا ہدف صرف کپتان ہے۔

شرجیل میمن نے الزام لگایا کہ ملک کو کمزور کرنے کے لیے اربوں روپے لابنگ کے ذریعے دیے جا رہے ہیں اور اسکرپٹ ملک کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی دشمنی پاکستان سے ہے اور ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کی امداد بند کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ پارٹی لاشوں کی سیاست کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کو متنازع بنانے کی تمام کوشش کی، تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے بیانات میں تضاد ہے۔

Watch Live Public News