ڈی چوک احتجاج:پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور

ڈی چوک احتجاج:پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
کیپشن: ڈی چوک احتجاج:پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلا  کے  مطابق ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے شعیب شاہین کی درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے شعیب شاہین کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی۔ شعیب شاہین کی ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔

عدالت نے 19 دسمبر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

Watch Live Public News