حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 
کیپشن: حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

ویب ڈیسک: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

حماد اظہر کی گرفتاری ظاہر کیے جانے کے بعد انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اس مقدمے میں کافی عرصے سے اشتہاری تھے اور گرفتاری کے بعد مزید تفتیش درکار ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا فرانزک بھی کرایا جانا ہے۔

عدالت نے پولیس کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کچھ دیر کے لیے محفوظ کیا، جس کے بعد حماد اظہر کا 20 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Watch Live Public News