جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستان کا چاندی کا تمغہ، بھارت  نے گولڈ میڈل حاصل کیا

جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستان کا چاندی کا تمغہ، بھارت  نے گولڈ میڈل حاصل کیا

(ویب ڈیسک ) جونیئر ہاکی ایشیا کپ  کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل  جیت لیا جبکہ   پاکستان نے ایک مرتبہ پھر چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ 

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے جانے والے اس فائنل میں بھارت نے 3-5 سے کامیابی حاصل کی۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز و دلچسپ رہا۔ تیسرے کواٹر تک مقابلہ 3-3 گول سے برابر تھا۔ تاہم چوتھے کوارٹر میں بھارت نے مزید 2 گول کرکے مقابلہ یکطرفہ بنادیا۔ پاکستان نے گول کرنے کے کئی موقع ضائع کیے۔ 

بھارت کی جانب سے ارجیت سنگھ ہونڈل نے 4 گول کیے جبکہ پاکستان کے سفیان خان نے 2 اور حنان شاہد نے 1گول کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایونٹ میں چھ میچ کھیل کر ناقابلِ شکست رہی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ 2025 کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

Watch Live Public News