ویب ڈیسک: ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس ختم کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے نیویارک کے جج سے ہش منی کیس ختم کرنے کی استدعا کردی۔
یاد رہے کہ مین ہٹن کی عدالت نے نومنتخب صدر کو مئی میں 34 سنگین جرائم میں سزا سنائی تھی۔
وکلاء نے دلائل میں کہا ہے کہ ہش منی کیس ٹرمپ کی صدارت کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل نے مقدمہ ختم کرنے کی مخالفت کی ہے۔