بیٹے کو معافی دیکر بائیڈن نے انصاف کا قتل کیا، ٹرمپ کا سخت ردعمل

بیٹے کو معافی دیکر بائیڈن نے انصاف کا قتل کیا، ٹرمپ کا سخت ردعمل
کیپشن: بیٹے کو معافی دیکر بائیڈن نے انصاف کا قتل کیا، ٹرمپ کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو معافی دیکر انصاف کا قتل کیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے بیٹے کو معافی دیکر انصاف کا قتل کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بائیڈن 6 جنوری کے یرغمالیوں کو بھی معافی دینگے جو برسوں سے قید ہیں۔ 

واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے گزشتہ روز بیٹے ہنٹر بائیڈن کومعافی دیکر جیل کی ممکنہ سزا سے بچا لیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ کیس اور ٹیکس فراڈ کے جرائم پر سزا سنائے جانے کا امکان تھا۔  

Watch Live Public News