ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کا دورہ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے عراقی وزیراعظم، دفاع، داخلہ کے وزراء اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اممور، خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عراقی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ عراقی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج ہیڈ کوارٹرزپہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔