بلاول بھٹو اور مولانا  فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل  پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو اور مولانا  فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل  پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک )  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو   کی  امیر جمیعت علماء اسلام   مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہوگئی۔اس ملاقات میں  پیپلزپارٹی کی جانب سے  راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ  جبکہ  جمیعت علماء اسلام  کی جانب سے  مولانا اسعد محمود، مولانا حاجی غلام علی، سینیٹر کامران مرتضی، مولانا عبد الغفور حیدری شریک ہوئے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ سے روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے بات چیت کئے بغیر روانہ ہوگئے ۔

صحافی نے راجہ پرویز اشرف سے سوال کیا کہ کیا مولانا کے تحفظات دور ہوگئے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اچھی ملاقات رہی ہے۔

ذرائع کے مطاق مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے  کہا کہ   مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے پر حکومت سے بات کروں گا۔

واضح  رہے کہ مدارس کے رجسٹریشن کے بل پر تاحال صدر  مملکت نے دستخط نہیں کیے ۔

Watch Live Public News