(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی کےپی کے علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں مظاہرین کیساتھ نسلی امتیاز، بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا۔ خط میں اسلام آباد میں مظاہرین کے ساتھ نسلی امتیاز اور بلاجواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، موجودہ حالات میں نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔