(ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی کار کو لاہور کینال روڈ پرحادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری کی کار کو حادثہ جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا تاہم عظمی بخاری حادثے میں محفوظ رہیں ۔
عظمی بخاری کی گاڑی کو جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا ۔ عظمی بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھی۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کےلیے روانہ ہوگئیں۔
حادثے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی گاڑی بھی ہٹ ہوئی. کنال روڑ کے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگی, پہلی گاڑی کی اچانک بریک لگنے سے رکشا تین گاڑیوں کی زد میں آیا.
صوبائی وزراء عظمی بخاری اور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اپنی اپنی سرکاری گاڑیوں میں سوار تھے.گاڑیوں کے تصادم کی نتیجے میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی محفوظ رہے ہیں۔
عظمی بخاری اور رامیش سنگھ اروڑہ ایک ہی گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوئے۔ ڈی جی پی آر میں میٹنگ کے بعد عظمی بخاری رامیش سنگھ اروڑہ کی فورچونر گاڑی سوار ہوگئیں۔
عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے حادثے میں محفوظ رہے، گھٹنے پر معمولی چوٹ آئی ہے۔