سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا ہے، مریم نواز

سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا ہے، مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ   پی ٹی آئی دہشت گردوں کا گروہ ہے جسے ملک سے ختم ہونا چاہئے ،ان کو کھل کر کھیلنے کی اجازت مل جائے تو یہ ملک کے کونے کونے میں آگ لگا دیں ، سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان سے صاف کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہزار بندہ مرجائے اورکسی کو پتہ بھی نہ چلے یہ کیسے ہوسکتا ہے ،ایک بھی انسان کی جان گئی ہے تو اس کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہے ،چارسال حکومت کی ہے تو اب آرام سے جیل کاٹو۔

  مریم نواز نے کہا یہ لوگ  پچاس پچاس ہزاردے کردہشت گرد لائے،پولیس والوں کو شہید کیا،سیدھی گولیاں چلائیں ، ان کا ایک بھی دھرنا پرامن نہیں تھا ۔فضول دھرنا روکنے کےلئے تیس ہزار پولیس والے تعینات تھے ،جواب میں گولی چلا دیتے تو پانچ منٹ میں سب ختم ہوجاتا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے سب سے بڑا"ستھرا پنجاب " لانچ کردیا۔تین ماہ میں زیرو ویسٹ پنجاب کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایکسپو سینٹر میں صفائی کے لئے جدید لوڈرز، ٹرک  اور  دیگر آلات کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپرے مشین ، روڈ واشراور ای بائیک بھی دیکھیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹاف سے بات چیت کی  اور  سینٹری ورکرز کو سراہا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے خطاب میں ستھرا پنجاب کی تفصیلات بیان کیں۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ  60ہزار ٹن ویسٹ روزانہ پیدا ہوتا ہے، صرف بیس ہزار اٹھایا جاتا  تھا ۔  لاہور میں اب کہیں کوڑا کرکٹ نظر نہیں آئے گا۔ کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کے بعد چند گھنٹے میں کلیر کرنا ہوگا ورنہ متعلقہ کمپنی کو جرمانہ ہو گا۔ 

تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ،صوبائی وزرا ، ارکان اسمبلی  اور دیگر  نے  شرکت کی۔

Watch Live Public News