مارشل لاءختم کرنےکےاعلان پرامریکا کا ردعمل آگیا

مارشل لاءختم کرنےکےاعلان پرامریکا کا ردعمل آگیا
کیپشن: مارشل لاختم کرنےکےاعلان پرامریکا کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: وائس ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ردعمل میں کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کا اہم اتحادی ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قبل ازیں  جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ اور کابینہ سے منظوری کے بعد مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کیا، صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا۔

مارشل لا لگانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے صدر یون سک یول کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا    میں اپوزیشن لیڈر  لی جائے مائیونگ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ صدر کے مارشل لا کے حکم کو کالعدم کرنےکی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ   فوج ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ  پارلیمنٹ کا داخلی دروازہ بند کر دیا گیا ہے، اور ارکان پارلیمنٹ کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

Watch Live Public News