عمران خان سےملاقات کیلئےبہنوں کی درخواست،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

عمران خان سےملاقات کیلئےبہنوں کی درخواست،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
کیپشن: عمران خان سےملاقات کیلئےبہنوں کی درخواست،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 10 روز سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

درخواست میں مزید بتایا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ہمیں اپنے بھائی سے ملنے نہیں دیا۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے آج ہی سپرنٹنڈنٹ جیل کو پیش ہو کر جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔

Watch Live Public News