پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان جوڈیشل کمیشن سے مستعفی

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان جوڈیشل کمیشن سے مستعفی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہوگئے، پی ٹی آئی کا کہنا تھا استعفیٰ انتہائی سوچ بچارکے بعد دے رہا ہوں۔

قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا, عمر ایوب خان نے اپنی جگہ پر بیرسٹر گوہر علی خان کو جوڈیشل کمیشن کے ممبر کے لیے نامزد کر دیا.

 عمر ایوب نے خط میں موقف اپنایا کہ اپنے خلاف دائر مقدمات کی وجہ سے ٹائم نہیں دے سکتا۔

میرے خلاف درج متعدد ایف آئی آرز میری توجہ چاہتی ہیں،اپنی پوری توجہ لیگل کیسز کی جانب مرکوز کرنی ہے، بڑے غور وفکر کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا،عمرایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکرقومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔

Watch Live Public News