ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ 28 ستمبر اور 4 اکتوبر ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر صحافی سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ کیس سے متعلق آج ہونے والی سماعت میں سمیع ابراہیم پیش نہیں ہوئے نہ ہی ان کا وکیل حاضر ہوا۔
بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے صحافی سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سناد یا۔