علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک، منصورعلی خان نے اہم خبر بریک کردی

علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک، منصورعلی خان نے اہم خبر بریک کردی

ویب ڈیسک:(محمدساجد) سینیئر صحافی منصور علی خان نے کہا ایک کبوتر نے اُن سے رابطہ کیا جس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، اور کہا کہ ایک عدد آڈیو ہے جس کو وہ آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، اور بتایا کہ وہ آڈیو مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور کی ہے جس میں سینیئرصحافی عمران ریاض اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرمہرشرافت کو گالیاں دی گئیں ہیں۔

اپنے ’ویلاگ‘ میں سینیئرصحافی منصور علی خان نے لیک آڈیو کے بارے بتایا کہ اس میں مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور کی آواز ہے اور وہ صحافی عمران ریاض کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، مہرشرافت جہنوں نے لاہور سے مریم نواز خلاف الیکشن لڑا تھا ان کو بھی علی امین گنڈا پور  گندی گالیاں نکالیں رہے ہیں۔

وجہ بتاتےمنصور علی خان نےکہا کہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور ،مہرشرافت اس لئے گالیاں نکال رہے ہیں کہ جس روز بشریٰ بی بی کا قافلے احتجاج کی جگہ پہنچا تب علی امین گنڈا پور پیچھے تھے اور آگے نہیں بڑھ رہے تھے جس پر مہرشرافت کے ساتھ آئے کارکنوں کا پارہ ہائی ہورہا تھا کہ ہم آگے کیوں نہیں جارہے؟اس موقع پر کچھ کارکنوں نےعلی امین کو غدار بھی کہا، یہ ساری گفتگو آڈیو میں موجود ہے۔

اس پر علی امین گنڈا پور برہم ہوگئے اور مہرشرافت کو کال کی، جس کے آغاز میں ہی وہ صحافی عمران ریاض کو گالیاں دیتے ہیں انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔

منصور علی خان نے اس سارے معاملے کی مزید تصدیق کرنے کے لئے مہرشرافت سے رابطہ کیا اور اُن سے پوچھا کہ کیا مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کال پر وہی ہیں، جس پر مہرشرافت نےتصدیق کی جی میں ہی ہوں، منصور علی خان نے کہا اُن کے پاس یہ سب ثبوت موجود ہیں۔

کال کے دوران علی امین گنڈا پور  مہرشرافت سے پوچھ رہے ہیں کہ بتاو اس وقت ہو کہاں ؟ جواب میں مہرشرافت نے کہا وہ اپنے گھر ہیں، علی امین نے کہا سخت لہجہ اپناتے کہا تم رہو گھر میں دیکھتا ہوں۔

مہرشرافت نے بھی غصے کا اظہار کرتے کہا کیا تم مجھے گولی مار لو گے؟ 5 سو بندے کو تم نےمروا دیا ادھر کیوں نہیں چلائی گولی؟ 

منصور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ عمران ریاض کے پی کے میں شفٹ ہوچکے ہیں، اگر وہاں کا وزیراعلیٰ عمران ریاض کے بارے ایسے خیالات رکھتا ہے تو یہ ایک جھٹکا دینے والی چیز ہے، اللہ صحافی عمران ریاض اور مہرشرافت کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

Watch Live Public News