(ویب ڈیسک ) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے آئندہ سال ہونے والے ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی۔
ملتان میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا جنرل کونسل اجلاس ہوا، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے آئندہ سال ہونے والے بلائنڈ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی۔
خیال رہے کہ بھارت نے آئندہ سال ورلڈکپ کی میزبانی کرنی تھی۔
پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ 2 سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے جبکہ بھارت کے راجانیش ہنری سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے 26 ویں جنرل کونسل اجلاس میں آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کے کرکٹ بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے عہدیداران نے بذریعہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔
سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہیں ، ویزوں کے ایشو کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میچز نہیں کھیل پارہی ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ و دیگر انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان اور بھارت کے بجائے نیوٹرل وینیو پر ہوں گے ۔