ماہرہ خان کتنے برس کی ہوگئیں؟ اداکارہ نے اپنی عمر بتا کر حیران کردیا

ماہرہ خان کتنے برس کی ہوگئیں؟ اداکارہ نے اپنی عمر بتا کر حیران کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تاریخ پیدائش کو جان کر اُن کے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے، ماہرہ خان نے اپنی عمر کے بارے  سالِ پیدائش بتا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتی دکھیں۔

’میں ہوں کراچی‘ کے خصوصی سیشن میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کراچی سے اپنی محبت کے بارے میں بتایا، اس ایونٹ میں ماہرہ خان کی باتوں کی متعدد ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں وہیں ایک اور ویڈیو بھی زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی عمر کے بارے میں بات کرتی دکھیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ 'میں پیدا ہوئی تھی کراچی میں، 21 دسمبر 1984 میں، اب آپ لگائیں اندازہ'۔ ماہرہ خان نے اس کے بعد  اپنی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ 'میں 39 سال کی ہوچکی ہوں ماشاء اللہ سے'۔

سوشل میڈیا پر اُن کا یہ ویڈیو کلپ کافی گردش کررہا ہے، متعدد فینز کی جانب سے ماہرہ خان کا اپنی عمر کو نہ چھپانا پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ 'ماہرہ نے اپنی عمر کم بتائی ہے'۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور پھر امریکہ کے سینٹا مونیکا کالج میں داخلہ لیا،  امریکہ میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد ہی انہوں نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

  ماہرہ خان کی اداکاری کا آغاز 2006 میں ہوا، مگر ان کے حصے میں بڑی کامیابی ڈرامہ سیریل 'ہمسفر' میں خرد کا کردار ادا کرنے کی صورت میں آئی، فواد خان کے ساتھ ان کی جوڑی نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، اور یہ ڈرامہ آج بھی یادگار سمجھا جاتا ہے۔

Watch Live Public News