جلسوں ،کرینوں اورٹرانسپورٹ  کے اخراجات علی امین نے ذاتی جیب سے ادا کیے، ترجمان 

جلسوں ،کرینوں اورٹرانسپورٹ  کے اخراجات علی امین نے ذاتی جیب سے ادا کیے، ترجمان 

(ویب ڈیسک ) ترجمان علی امین گنڈا پور  کا کہنا ہے  کہ  اب تک ہونیوالے تمام جلسوں کے اخراجات، ٹرانسپورٹ، خوراک اور کرینوں کے انتظامات علی امین نے ذاتی جیب سے اداکئے۔

علی امین گنڈا پور کے   ترجمان فراز مغل  نے کہا کہ   کارکنوں کی ضمانتوں کیلئے مچلکے، زخمیوں کا علاج معالجہ سب وزیراعلیٰ کی ذاتی جیب سے کیا جارہا ہے،خیبرپختونخوا حکومت کا ایک روپیہ بھی کسے جلسے پر خرچ ہوا نہ ہی خرچ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ  ڈی چوک کے شہیدوں اور زخمیوں کیلئے پیسے حکومت خیبرپختونخوا کے خزانے سے ادا ہونگے جاں بحق ہونیوالے خیبرپختونخوا کے شہری تھے جنہیں ریاست نے بے گناہ شہید کیا۔

  ترجمان فراز مغل نے مزید کہا کہ   جلسے جلوس کیلئے کوئی فنڈ مانگے تو کسی کو رقم نہ بھیجی جائے،کسی بھی پارٹی  لیڈر، بینک اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے سے گریز کیا جائے۔

Watch Live Public News