معروف گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے بینی بلانکو سے منگنی کر لی

معروف گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے بینی بلانکو سے منگنی کر لی

(ویب ڈیسک ) معروف گلوکارہ  اور اداکارہ سیلینا گومز نے   بینی بلانکو سے منگنی کر لی ۔

گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انگوٹھی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ "ہمیشہ کے لیے اب شروع ہو رہا ہے۔" 

انہوں نے ساتھ ہی تصاویر بھی شیئر کی جن میں ان کی ہیرے کی انگوٹھی، پکنک کا منظر، اور بلانکو کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصاویر شامل ہیں۔

بینی  بلانکو نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا " ارے رکو… یہ میری بیوی ہے۔"

کئی مشہور گلوکاروں اور اداکاروں کی جانب سے  اس جوڑے کو منگنی کی مبارکباد دی  جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ  32 سالہ گومز اور 36 سالہ بلانکو نے تقریباً ایک سال قبل اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا۔ سیلینا گومز نے ایک موقع پر کہا تھا "وہ میرے دل کا سب کچھ ہیں۔"

کاسمیٹک برانڈ "ریئر بیوٹی" کی مالک سیلینا گومز کو ستمبر میں بلومبرگ کے مطابق امریکا کی کم عمر ترین  سیلف میڈ ارب پتیوں میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کے اثاثوں کا تخمینہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔

Watch Live Public News