ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی، "سوئفٹیز کا جشن" 

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی،
کیپشن: ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی، "سوئفٹیز کا جشن" 

ویب ڈیسک: (علی زیدی) معروف گلوکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی رچا لی۔ بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ٹیلرسوئفٹ نے اپنے بوائے فرینڈ ٹریوس کیلس کی جانب سے منگنی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ تاہم کچھ افواہیں یہ بھی ہیں کہ دونوں اپنے تعلق کو ایک سال مکمل ہونے پر منگنی رچائیں گے۔ 

اندرونی ذرائع نے دعوی کیا کہ سپر اسٹار، 34، اور اس کے فٹ بال کھلاڑی بوائے فرینڈ، 34، کے درمیان منگنی ہو رہی ہے۔

پیج سکس کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے بوائے فرینڈ بہت جلد ٹیلر سوئفٹ کو منگنی کی انگوٹھی پہنائیں گے۔ جس کیلئے وہ ایک تقریب کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ " منگنی جلد ہونے والی ہے"۔

دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ کے قریبی ذرائع یہ خبر بھی دے رہے ہیں کہ جوڑے نے حقیقت میں شادی کرلی ہے تاہم ابھی اسے راز رکھا جارہا ہے۔ تاہم ٹریوس کیلس کے نمائندے نے اپنے بیان میں کسی قسم کی تقریب کی منصوبہ بندی کیے جانے کو رد کردیا ہے۔ منگنی کی افواہیں گرم ہونے کے دوران قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ یہ منگنی پہلے ہی ہوچکی ہے۔ 

آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ ایک اعلیٰ چیف ایگزیکٹو کی اہلیہ کو اپنے دوستوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ کیلس اور سوئفٹ پہلے ہی جمعرات کو کنساس سٹی میں مورگن والن کے ایک کنسرٹ میں منگنی کرچکے ہیں۔ یہاں یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ غلطی سے ان کی خفیہ شادی کے بارے میں بتا بیٹھی ہیں یا وہ صرف افواہوں کو دہرا رہی تھی۔

یاد رہے کہ یہ قیاس آرائیاں اس وقت ہورہی ہیں جب سوئفٹ اور کیلس اپنی پہلی سالگرہ منانے کے لئے تیار ہیں۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر